ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت میں جراثیم کش ادویات کے استعمال پر سپریم کورٹ کا مرکزی سرکار سے نوٹس 

بھارت میں جراثیم کش ادویات کے استعمال پر سپریم کورٹ کا مرکزی سرکار سے نوٹس 

Mon, 13 Nov 2017 23:13:14    S.O. News Service

نئی دہلی ، 13نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دنیا بھر میں جن جراثیم کش ادویات پر پابندی لگائی گئی ہے ان پر بھارت میں بھی پابندی لگائے جانے کی درخواست کی سماعت کرتے ئے ہوئے سپریم کورٹ نے چار ہفتے کے اندر نوٹس بھیج کرجواب طلب کیا ہے ۔ درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ بھارت میں ممنوع جراثیم کش ادویات کی خرید و فروخت پر سختی سے پابندی لگائی جائی ۔ درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ دیسی طریقہ کار سے زراعت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ، درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ جراثیم کش ادویات کے علاوہGMفصلوں کی وجہ سے کسان بھی بڑی تعداد میں خودکشی کر رہے ہیں ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کو کیڑے مار ادویات اور ہربیسائڈز کے استعمال کو روکنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت جاری کرے ۔ واضح طور پر این سی سی کے سربراہ شرد پوار نے مارکیٹ میں موجود کیڑے مارنے کی دواؤں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ کہ جراثیم کش ادویات کے استعمال کرنے سے متعلق عدلیہ اور ایک آزاد ادارے سے مشورہ لئے بغیر استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ حال ہی میں یوت مال ضلع کا ایک کسان کپاس کے پودے پر کیڑے مارنے والی دواؤں کو چھڑکاؤ کر رہا تھا کہ اس عمل کے دوران محض اس کی بو سے 21کسان ہلاک ہوگئے تھے ۔ 


Share: